Reg: 12841587     

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو کیا پیغام جاری کیا گیا؟ فخر زمان نے بتادیا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے، بابر اور رضوان کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا۔

فخر زمان نے کہا کہ ہم اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتا رہا تو وہ لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔

خیال رہے کہ پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 28 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی، پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

Next Post

رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری، پولیس نوگو ایریا میں داخل

Related Posts
Total
0
Share