Reg: 12841587     

گورنر سندھ کی عید کے دن پورے کراچی کو لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی جہاں ان کا لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔

گورنر سندھ کو گلزار ہجری آمد پر اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں، گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے۔

کامران ٹیسور ی کا کہنا تھا کہ نوجوان کو شیشہ،گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم کو گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Next Post

رحیم یار خان: پولیس نے خطرناک گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا

Related Posts
Total
0
Share