Reg: 12841587     

الیکشن فنڈز: عدالتی حکم پر عمل نہ ہوسکا، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج جواب جمع کرائینگے

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے منظوری نہ دینے کے باعث سپریم کورٹ کے الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کے بارے میں آج رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

 قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنڈ نہ دینے سے متعلق رپورٹ منظور کی اور  الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا۔

گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے ایلوکیٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکااختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

Next Post

کے پی: فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کیلئے گندم کی سپلائی بند

Related Posts
Total
0
Share