Reg: 12841587     

تحریک انصاف نے دوبارہ جائزے کےبعد پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں میں تبدیلی کردی

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی: تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے 30 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

پی ٹی آئی نے  پی پی 7 سے شبیراعوان سے ٹکٹ واپس لے کر طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر اجمل صابری اور پی پی 11 سے عدنان چوہدری سے ٹکٹ واپس لےکر عارف عباسی کو ٹکٹ جاری کردیے۔

ذرائع کےمطابق پی پی 101 فیصل آباد سےحسان احمد سے ٹکٹ لے کر شاہیر راؤ اور پی پی108 سرگودھا سے حافظ عطااللہ سے ٹکٹ واپس لےکر آفتاب سدھوکو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی امیدوار آج اپنے پارٹی ٹکٹس آر او آفسز میں جمع کرائیں گے۔

اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا نوٹس لےلیا، پی ٹی آئی قیادت نے 30 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور 30 نشستوں پر نئے ٹکٹ جاری کردیے۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کےٹکٹوں کاجائزہ لیاگیا، ابھی تک 30 میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کیےگئے ہیں، 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پرپہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کی شکایات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

Next Post

جیکب آباد: مغوی کی بازیابی کیلئے آپریشن، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید

Related Posts
Total
0
Share