Reg: 12841587     

پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ، میاں افتخار، خالد مقبول صدیقی، آفتاب شیرپاؤ،  خالد مگسی، آغا حسن بلوچ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیرچیمہ، ساجد میر، حافظ عبدالکریم، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، رانا ثنااللہ، قمر زمان کائرہ، ایاز صادق اور  اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لیے ڈیڈلائن سے متعلق بریفنگ بھی دے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پربھی مشاورت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہر یار خان نے پاکستان لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورںٹ میں عشائیہ دیا

Next Post

تحریک انصاف نے دوبارہ جائزے کےبعد پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں میں تبدیلی کردی

Related Posts

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ روڈ مارش کو گزشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا ،روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے  بعد کومہ میں چلے گئے تھے، روڈ مارش کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
Read More
Total
0
Share