Reg: 12841587     

ذہنی طور پر جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ وہ ذہنی طور پر جیل جانے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اور  50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے،  یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہےتو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، وارنٹ لےکر آئیں، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لےکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں، میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانےکو تیارہوں جب کہ ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پرنہ نکلے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چارلوگوں نےاپنا بیان تبدیل کیا،پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نےکہا ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی

Next Post

عدنان صدیقی وزیر خارجہ بلاول کی حمایت میں آگئے

Related Posts

معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کے برطانیہ واپسی پر ان کے اعزاز میں ریڈ مراکش ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پر تکلف ظہرانہ دیا

مانچسٹر سے بیورو رپورٹ معروف سنیئر صحافی و متحرک سماجی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے ریڈ مراکش ریسٹورنٹ…
Read More
Total
0
Share