لندن عارف چودھری
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی سمیت سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف سے ملنے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف میٹ پولیس کے مکمل پروٹوکول میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔
اس سے قبل شہباز شریف نے تاجپوشی کی تقریب میں بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات بھی کی۔
شہباز شریف گزشتہ روز دولت مشترکہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی سمیت سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف سے ملنے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف میٹ پولیس کے مکمل پروٹوکول میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ثاقب نثار نے جھوٹے اور بےبنیاد الزامات پر نواز شریف کو نااہل کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے رہے، ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا ایک ہی مقصد تھا نواز شریف کو ہرانا اور عمران خان کو کامیاب کرنا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثاقب نثار پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے، آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا۔