(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: پریڈی پولیس نے مقابلے کے بعد ترک انجینئر کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرکے کار بر آمد کرلی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس کے خفیہ اہلکار صدر میں ملزمان کے گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے، ملزمان جمعہ کی صبح واردات کے لیے صدر پہنچے تو پولیس نے پیچھا کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں لائنز ایریا میں ملزمان کی گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے اور مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ واردات 18 اپریل کو صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر ہوئی جس میں 14 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے، واردات سے قبل ترک شہری اپنی گاڑی پارک کر کے رقم لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا، نوسربازوں کے گروہ نے اس واردات میں پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں، نوسرباز جس کرولا کار میں سوار تھے وہ برآمد کرلی گئی ہے۔