Reg: 12841587     

کشمیری نژاد مسلمان خاتون یاسمین ڈار لارڈ مئیر مانچسٹر منتخب ہو گیئں

عارف چودھری

کشمیری نژاد مسلمان خاتون یاسمین ڈار لارڈ مئیر مانچسٹر منتخب ہو گیئں۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہء پاکستان) نے اپنی تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار کو لارڈ مئیر مانچسٹر منتخب ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ھے اور اپنے خصوصی بیان میں کہا ھے کہ برطانیہ بھر میں منعقد ہونے والے حالیہ انتخابات میں تین لارڈ مئیرز اور چار کونسلرز کشمیری ہیں اور کشمیریوں نے برطانوی سیاست میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کر رکھا ھے اور ہماری تحریک کی بہادر، نڈر، بے باک اور باہمت خاتون کونسلر یاسمین ڈار نے لارڈ میئر مانچیسٹر منتخب ہو کر کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے۔

راجہ نجابت حسین نے مذید بتایا کہ برطانیہ کے دیگر علاقوں سے منتخب ہونے والوں میں کونسلر محمد ایوب لارڈ مئیر بولٹن، کونسلر ماجد خان لارڈ مئیر سٹوک آن ٹرینٹ، کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان مئیر اولڈھم، لیڈی کونسلر تفہین شریف مئیر ٹیم سائیڈ، کونسلر عارف خان میئر برنلے، کونسلر پرویز اختر مئیر بلیک برن, کونسلر راجہ الیاس خان میئر ووکنگ، کونسلر فیاض احمد مئیر بانبری و دیگر شامل ہیں۔ راجہ نجابت حسین بانی چیئر مین جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان، تحریک کے برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل، تحریک کے وائس چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی، کونسلر صبیحہ خان چیئر پرسن برٹش مسلم وویمن فورم برطانیہ، تحریک کی چیئرپرسن برائے نارتھ آف انگلینڈ کونسلر نائلہ شریف، تحریک کی چیئرپرسن برائے ویسٹ مڈلینڈ آسیہ حسین، تحریک کے چیئرمین برائے ساوتھ انگلینڈ عبدالوہاب قادری، تحریک کے برطانیہ کے چیئرمین برائے یوتھ ونگ ذیشان عارف و دیگر نے برطانیہ بھر میں تمام نومنتخب لارڈ مئیرز، مئیرز اور کونسلروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ھے اور ان تمام ن
سے اپیل کی ھے

کہ اپ سب اپنے مقامی ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ختم کروانے کے لئے ہر فورم پر اپنی موثر آوازوں کو بلند کریں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کو بھارت کے غاصبانہ اور غیر منصفانہ قبضے سے آزادی دلوانے کے لئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کریں۔ راجہ نجابت حسین کا کہنا ھے کہ برطانیہ بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ سے برطانوی معاشرے میں مختلف شعبوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں اور تمام نومنتخب لارڈ مئیرز، مئیرز اور کونسلرز مستقبل میں بھی کشمیریوں کے حصول حق خود ارادیت کے لئیے ہماری کئی دہائیوں سے جاری پر امن تحریک کو سپورٹ کریں گے اور ہماری آواز بن کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پکار کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام، پنجاب حکومت کا ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

Next Post

ٹوٹی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم، 9 سابق ایم پی ایز کا پارٹی پالیسی پر عدم اعتماد

Related Posts
Total
0
Share