Reg: 12841587     

2 سال میں دہشتگردی کے 1560 واقعات، فورسز سمیت 856 شہری شہید، تفصیلات سینیٹ میں پیش

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: ملک میں مئی 2022 سے اگست 2023  تک ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

وزارت داخلہ نے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی جس میں بتایاگیا ہےکہ ملک میں  2 سال میں دہشتگردی کے 1560 واقعات ہوئے جس میں قانون نافذ کرنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں 1365 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 773 دیگر  زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 میں دہشتگردی کے 736 واقعات رونما ہوئے جس میں227 سکیورٹی فورسز اہلکار اور97 دیگر شہید ہوئے جب کہ سال 2022 میں 520 سکیورٹی فورسز اہلکار اور 401 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے

تحریری جواب کے مطابق یکم اگست 2023 میں دہشتگردی کے 824 واقعات میں366 سکیورٹی فورسز اہلکار اور 166 دیگر افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ یکم اگست 2023 تک دہشتگردی کے  واقعات میں845 سکیورٹی فورسز اہلکار اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان سے عام انتخابات کیلئے کسی بھی خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

Next Post

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

Related Posts
Total
0
Share