Reg: 12841587     

صدر انٹرنیشنل افیئرز اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیز کے صدر و شرکاء کیساتھ آج یوم تکبیر منایا

  (مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت آج یوم تکبیر پوری دنیا میں جوش و خروش سے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل افیئرز کے صدر و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار تھے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر انٹرنیشنل افیئرز اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیز کے صدور و شرکاء کیساتھ آج یوم تکبیر منایا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا
آج 28 مئی یوم تکبیر ہے،آج کے دن پچیس سال پہلے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے اقوام عالم میں اپنی حیثیت اور برابری کی طاقت کو تسلیم کروایا اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا

پاکستان کی ملکی سلامتی کی آبیاری کی۔اور پوری قوم نواز شریف کی احسان مند ہے ہم اس قومی خدمت پر ان تمام شخصیات اور ہیروز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس میں دامے درمے سخنے اپنا اپنا حصہ ڈالا ۔
یوم تکبیر کی تقریب کے صدر چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مہمان خصوصی
سینیٹر اسحق ڈار صدر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن اور تمام مسلم لیگی صدور و شرکاء کا یوم تکبیر پر تمام شرکت گزاروں کا شکرگزار ہوں ۔ ہم جناب سینیٹر اسحق ڈار کے خصوصی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اپنا وقت نکال کر اس قومی خوشی میں اپنے احساسات ہمارے ساتھ شیئر کئے۔ لیڈرشپ کے تمام پیغامات پر بھی ہم انکے مشکور ہیں۔ ہم ان تمام صدور اور عہدیداران کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ملک میں تقریبات کا انعقاد کیا اور کررہے ہیں اور اسکی وجہ سے شرکت نہ کرسکے لیکن اپنے تہنیتی پیغامات بھیجے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Next Post

نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے: رانا تنویر

Related Posts
Total
0
Share