Reg: 12841587     

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ، صدر روبینہ، حماد بٹ چیف کوآرڈینیٹر محمد عرفان و دیگرکی پریس کانفرنس

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ، خواتین وونگ کی صدر روبینہ، سوشل میڈیا کے انچارج حماد بٹ چیف کوآرڈینیٹر محمد عرفان و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج اور اپنے قائد عمران خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے غیر جانبدرانہ و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ آصف رشید بٹ نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ چئیرمن عمران خان کو عدالت کے اندر دہشت گردی کرتے ہوئے گرفتار کرنا ایک گھناؤنی سازش تھی

جسکی آڑ میں تمام واقعات رونما ہوئے۔ انکا مذید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کا شروع دن سے عوام فوج اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تصادم کا مضموم ارادہ رکھتی تھی اسی پر انہوں نے عمل کیا انکا کہنا تھا تحریک انصاف کے بے گناہ کارکنان کو رہا کرنا چاہیے اور سازش کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ خواتین ونگ کی صدر روبینہ نے کہا کہ 9 مئ کے واقعات کی اورڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جیل کے اندر خواتین کے ساتھ غیر انسانی و اخلاقی سلوک کیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔ 9

مئ کو ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن اس سازش کے پیچھے چھپے کردداروں کا تعین کرنا بھی ضروری ہے ۔ محمد عرفان چیف کوآرڈینیٹر تحریک انصاف نارتھ ویسٹ اور سوشل میڈیا کے انچارج حماد بٹ نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں 9 مئ کے واقعات ایک سازش کا حصہ ہیں اسکی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے انکا کہنا تھا تارکین وطن سمجھتے ہیں کہ یہ سازش پی ڈی ایم حکومت کی ہے کہ انہوں نے انتہائی منظم طریقے سے فوج اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اور اب مسلسل پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ چودہ سیاسی جماعتیں جو ایک دوسرے کے گریبانوں تک پہنچ جاتی تھیں کیسے اکٹھے ہوئیں اور پھر ایک سال کے اندر پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ان سب واقعات کی آزادانہ تحقیقات فی الفور ہونی چاہیے ۔ پریس کانفرنس میں شریک افراد نے پاک فوج زندہ باد -پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔آخر میں چیف کوآڈینیٹر اور نیو لاھوری گرل اینڈ توا کے سی ای او نے مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا (ق) لیگ میں شمولیت کا امکان

Next Post

انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرِ ثانی کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share