Reg: 12841587     

امارات نے ریموٹ ورک ویزہ اور 5 سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ متعارف کرادیا

(دبئی بیوروچیف)

امارات کے پانچ سالہ نئے ملٹی پل انٹری ویزے اور نئے متعارف کرائے گئے ریموٹ ورک ویزے کی مزید تفصیلات جاری کردی۔ ریموٹ ورک ویزا کا پوری دنیا کی صلاحیتوں اور مہارت کو راغب کرنا ہے۔ اماراتی کابینہ کے منظور کردہ ریموٹ ریموٹ ورک ویزا سکیم کا مقصد پوری دنیا کے ملازمین کو امارات سے بیرون ملک کام کرنے کا اہل بنانا ہے۔ ایک سال کا ویزا غیر ملکیوں کو خود کفالت کے تحت متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے اور ویزا کے ساتھ جاری کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ خطے میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کے سیاحت کے شعبے کی مسابقت کو فروغ دینا اور قومی معیشت کی حمایت کرنا ہے۔ یہ کاروباری افراد اور ہنر مندوں کو متحدہ عرب امارات کے محفوظ اور پرکشش کاروباری ماحول میں جدت طرازی کا موقع فراہم کرتا ہے  اسی طرح اب تمام قومیتوں کے لئے ایک سے زیادہ انٹری ٹورسٹ ویزا جاری کیا جاسکتا ہے جس کا مقصد سیاحوں اور زائرین کے لئے اس عمل کو آسان بنانا ہے۔ پانچ سالہ ویزا سیاحوں کو متعدد بار داخل ہونے اور ہر دورے پر 90 دن ملک میں رہنے کا اہل بناتا ہے جس میں مزید 90 دن تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا کی بلندترین عمارت پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا

Next Post

شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم پچاس سال امارات کے وزیرخزانہ رہے

Related Posts
Total
6
Share