Reg: 12841587     

پنجاب: فوجی املاک پر حملہ کرنیوالے 2 ہزار سے زائد ملزمان کی شناخت ہوگئی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے4  ہزار 120شرپسندوں میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت ہوگئی جب کہ ایک ہزار 181حملہ آور گرفتار اور 71 فیصد مفرور ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے 1800 شرپسندوں میں سے ایک ہزار 125کی شناخت ہو چکی ہے اور 513 شرپسند گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ عسکری ٹاور پر ایک ہزارشرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 121کی شناخت ہوئی اور 81 کو گرفتار کیاجا چکاہے، راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوئی اور 109 گرفتار ہیں، حمزہ کیمپ پر 150 شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 95 کی شناخت ہوسکی اور77 گرفتار ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 حملہ آوروں میں سے 152 شناخت ہو چکے ہیں جن میں سے 103 گرفتار ہیں،گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا جن میں سے 346کی شناخت ہوئی اور 172 گرفتار ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا اور 192 شناخت ہوئے اور اب تک 112 گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان ایک بار پھر کانگو کی لپیٹ میں، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Next Post

مختلف شعبہ ہائے کی خواتین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملنے کی خوشی میں کیک کاٹ رہی ہیں

Related Posts
Total
0
Share