Reg: 12841587     

مختلف شعبہ ہائے کی خواتین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملنے کی خوشی میں کیک کاٹ رہی ہیں

عارف چودھری

شیڈو وزیر ناز شاہ ایم پی نے بھارت کی انسداد دہشت گردی کے لیے کام کرنے والی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گی اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر فرینڈز آف کشمیر اور اے پی پی جی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی ہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جیلوں میں بند کشمیری رہنماؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی یو کے کے سیکرٹری اطلاعات و فوکل پرسن حکومت پاکستان اوورسیز زاہد مغل کی زیر صدارت میں ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا یہ خصوصی تقریب تحریک حق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی ناز شاہ ایم پی نے کہا کہ راجہ نجابت حسین اس اعزاز کے واقعی حق دار تھے

انہوں نے ساری زندگی مسلۂ کشمیر کے لیے آواز بلند کی اور کشمیر کے جھنڈے کو ہمیشہ بلند رکھا تقریب میں سابق مشیر حکومت

آزاد جموں کشمیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ، تحریک کے سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان ،تحریک حق خود ارادیت گریٹر مانچسٹر کی چئیرپرسن روبینہ خان، نینا خان راجہ چیئرپرسن چیشائر، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد قریشی، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کی چیئرپرسن ثمینہ خان، کنزرویٹو کونسلر ڈیو بری عطرت علی، یارکشائر ادبی فورم کی چیئرپرسن غزل انصاری، خزینہ شعرو ادب کی نغمانہ کنول شیخ، امتیاز احمد شیخ، عمران علی، سابق کونسلر محبوب احمد، کنزرویٹو پارٹی کے نمائندے ڈاکٹر باسط، لیبر کونسلر بریڈفورڈ ابرار حسین ، شمائلہ خانم، سمیعہ جبران اور دیگر نے شرکت کی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے زاہد مغل کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز تمام کمیونٹی کا ہے جنہوں نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لیے حمایت کی اور آئندہ بھی ہم مل کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ میں تمام ہم خیال افراد اور تنظیموں سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ آئندہ چند دنوں میں برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے مختلف شہروں میں لابی پروگرام کا انعقاد کیا جا سکے انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر ریاست کے لوگوں اور سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ہم ان کی رہائی کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے اس موقع پر فوکل پرسن حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز زاہد مغل نے ناز شاہ ایم پی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کشمیر کاز اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی انہوں نے راجہ نجابت حسین اور جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم کو برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر پر کام جاری رکھنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا دیگر تمام شرکاء نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں اپنے ایم پیز اور کونسلرز کے ساتھ کشمیر مہم کے لیے اجلاس منعقد کریں گے۔

بریڈفورڈ ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے شیڈو وزیر ناز شاہ ایم پی ، فوکل پرسن حکومت پاکستان زاہد مغل خطاب کر رہے ہیں جبکہ مختلف شعبہ ہائے کی خواتین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملنے کی خوشی میں کیک کاٹ رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب: فوجی املاک پر حملہ کرنیوالے 2 ہزار سے زائد ملزمان کی شناخت ہوگئی

Next Post

ندیم افضل اور حماد اظہر کے والد کی مبینہ گرفتاری کے بعد رہائی ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share