Reg: 12841587     

جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، فواد چوہدری رابطے میں رہتے ہیں: اسد عمر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کیا تعلق ہےجہانگیر ترین سے؟ 

صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ نہیں، ابھی جہانگیرترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے آئے 7،8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد  چوہدری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔

صحافی نے اسد عمر سے پوچھا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی کوششیں ایک بار پھر ناکام، سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

Next Post

لاہور: سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share