Reg: 12841587     

لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں اسموگ کی موجودہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے کمشنر لاہور کو  ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ اسکولز کالجز کے علاقوں میں اگر کالا دھواں چھوڑنے والا کارخانہ ہے تو اطلاع دیں۔

عدالت نے کمشنر لاہور کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے ڈی سیل نہ کیا جائے اور تمام اسکول، کالجز کے بچوں کو کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائیں۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی صورت حال پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، شہر کی جو حالت ہے وہ آپ دیکھ لیں، آپ شہر کے مالک ہو آپ کچھ کرسکتے ہو، پہلے یہ اسموگ نومبر کے آخر اور دسمبر میں آتی تھی، اب یہ اسموگ اکتوبر میں شروع ہوچکی ہے۔

عدالت نے  فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ میرا مسئلہ نہیں ہے یہ ہم سب کے بچوں کا مسئلہ ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزارت مذہبی امور سے ادائیگی، پی آئی اے کی مشکلات میں کمی، پروازوں کی منسوخی بھی کم

Next Post

اداکارہ منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Related Posts

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار…
Read More
Total
0
Share