Reg: 12841587     

9 مئی کے بعد پنجاب میں کتنے افراد کو نظر بندکیا گیا؟ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے بعد پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش کردی گئی۔

اے آئی جی لیگل کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں، پنجاب میں 3 ہزار 144 افرادکی نظربندی کے احکامات  جاری کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افرادکو نظر بندکیا گیا تھا جس کے بعد 3 ہزار 45 افرادکی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیےگئے اور ان افراد کو رہا کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرکی درخواست پر نظربند افرادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے دو روزہ دورے کے بعد لاہورپہنچ گئے

Next Post

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share