Reg: 12841587     

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے دو روزہ دورے کے بعد لاہورپہنچ گئے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے دو روزہ دورے کے بعد لاہورپہنچ گئے۔

 وزیراعظم نے دورے کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف سے ترکیے کے سابق نائب وزیر اعظم دولت باھچیلی نے بھی ملاقات کی ،رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر نے بھی ملاقات کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کا جولائی میں تیل پیداوار کم کرنے کا اعلان

Next Post

9 مئی کے بعد پنجاب میں کتنے افراد کو نظر بندکیا گیا؟ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

Related Posts
Total
0
Share