Reg: 12841587     

بلوچستان میں چیلنجز کے باوجود انسداد پولیو سے متعلق ایک اچھی خبر سامنے آگئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ گذشتہ پونے دو سال سے بلوچستان وہ  واحد صوبہ ہے جہاں اس عرصے کے دوران کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان میں پولیو کا آخری کیس 27 جنوری 2021 کو قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہواتھا، اس کے بعد گذشتہ سال اپریل کے بعد سے صوبے کے ماحول میں بھی وائرس موجود نہیں، جس سے فی الحال اسے ایک سال نو ماہ سے بلوچستان کو پولیو فری صوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو بلوچستان کے کو آرڈینیٹر سید زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آخری کیس 27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ اس کے بعد اپریل 2021 کے بعد انوائرنمنٹ سیمپل بھی نیگیٹو آئے ہیں، ہم بہت پرامید ہیں کہ بلوچستان کو پولیو فری کرنے کی کوششیں بہت جلد کارآمد ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب پولیو وائرس کا خطرہ ابھی مکمل طورپر ٹلا نہیں کیوں کہ انسداد پولیو کی حالیہ مہم کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 50 ہزار  سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے جن میں سے 5 ہزار ایسے بچے ہیں جن کے والدین نے انہیں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا۔

اس حوالے سے سید زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیے دوسرا چیلنج افغانستان سے ایک دن میں 10 سے 15 ہزار لوگ فرینڈ شپ گیٹ پر آمد اور انہیں  قطرے پلانا ہے، تیسرا چیلنج یہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ نقل مکانی کرگئے ہیں جن کے بچوں کو ٹریک کرنا اور قطرے پلانا ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم ان کی بھرپور کوشش ہے کہ مؤثر حکمت عملی کے ذریعے آئندہ اس میں مزید کمی لائی جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نیتن یاہو کی متوقع کامیابی پر فلسطین کا اظہارِ تشویش

Next Post

یواے ای کرکٹ لیگ ، امارات میں مقیم کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share