Reg: 12841587     

سانحہ 9 مئی: تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آبا: حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500  سے  زائد اوور سیز  پاکستانیوں کی شناخت  کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی  کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مجرمان کی حوالگی  کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور  ان کے خلاف  فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملکی مسائل کے حل کیلئے ہر پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں: فیاض چوہان

Next Post

پنجاب کی نگران حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب

Related Posts
Total
0
Share