Reg: 12841587     

آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس نیب کو واپس

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کا ایک اور ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر نیب کو واپس کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر چار ریفرنسز نیب کو واپس کیے جن میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایک ریفرنس بھی شامل ہے۔

 آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے لہٰذا احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس کردیا ہے۔ 

اس کے علاوہ منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، بلال شیخ اور دیگر کے خلاف سندھ بینک ریفرنس جب کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کا پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پانی کے بحران کے خاتمہ کیلئے GWMA کابینہ کا اجلاس

Next Post

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل، مشکل حالات میں اچھا بجٹ قرار دیدیا

Related Posts
Total
0
Share