Reg: 12841587     

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل، مشکل حالات میں اچھا بجٹ قرار دیدیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجروں کا ملا جل ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے لیکن بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ قرار دیا۔

بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا نے  کہا جو سختی سمجھ رہے تھے اس سے کہیں آسان بجٹ ہے۔

ادھر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے بھی مشکل وقت میں اچھا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پر فوکس کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سرحد چیمبر آف کامرس نے بجٹ مسترد کردیا اور قائم مقام صدر اعجاز آفریدی نے کہاکہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں جب کہ کراچی کے تاجروں نے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر کے لیے امپورٹ پر ایک فیصد ڈیوٹی فری مذاق ہے، کم از کم دس فیصد ٹیکس چھوٹ دیناچاہیے تھا۔

تاجروں نے یہ بھی کہاکہ بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کاکوئی حل نہيں بتایا گيا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس نیب کو واپس

Next Post

خیبرپختونخوا: سرکاری اسپتالوں کے قریب پرائیویٹ پریکٹس پرپابندی عائد

Related Posts
Total
0
Share