Reg: 12841587     

گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آگ لگنےکا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا، جہاں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹیرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے3 گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آپریشن میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے،  واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سربیا کے نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

Next Post

بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم برطانیہ کو پاکستان کی صورت حال پر تفصیلی خط لکھ دیا

Related Posts
Total
0
Share