Reg: 12841587     

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اسکول 6 جون تک بند رہیں گے

مشال ارشد سی-ایم انڈر گرائونڈ نیوز

وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔ 

وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12 جب کہ سوات اور  صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے۔

مختلف شہروں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستانی نژاد برٹش کونسلر عاصم رشید نے لارڈ میئر کونسل آف روچڈیل کا حلف اٹھا لیا

Next Post

کورونا وبا؛ مزید 88 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share