Reg: 12841587     

دبئی کی معیشت کورونا کے منفی اثرات سے نکل گئی، بلومبرگ

دبئی (بیورو رپورٹ)

دبئی کی معیشت کورونا وبا کے منفی اثرات سے نکل گئی ہے۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران دبئی میں غیر منقولہ جائدادوں کا کاروبارعروج پر پہنچ گیا ہے۔ اکتوبر میں تیل کے ماسوا کاروباری سرگرمیاں دو برسوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دبئی مارکیٹ کئی ماہ سے پوری دنیا کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

امارات الیوم نے بلومبرگ کی دبئی کی معیشت پر رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ ایکسپو دبئی 2020 معاشی صورتحال کے بہتر ہونے کا پتہ دے رہی ہے‘۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’دبئی میں صحت نظام بہترین ہے۔ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی لہر سے بچنے کے انتظامات موثر رہے ہیں‘۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یورپی ممالک میں کورونا سے متاثرین کی شرح بڑھ رہی ہے اور وہاں کی حکومتیں پھرسخت پابندیوں کا سہار لینے لگی ہیں جبکہ دبئی کا معاملہ مختلف ہے جہاں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے معیشت سنبھالا لے رہی ہے‘ دبئی میں گزشتہ دس برس کے دوران غیر منقولہ جائدادوں کا کاروباراتنا نہیں ہوا جتنا اب ہو رہا ہے۔ دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک رش غیرمعمولی ہے اور خالی ٹیکسی بڑی مشکل سے ملتی ہے۔

ایکسپو دبئی دیکھنے کے لیے نہ صرف یہ کہ ریاست کے باشندے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں بلکہ سیاح بھی دیگر ملکوں میں پا بندیوں کے ماحول سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایکسپو دبئی سے لطف اٹھانے کےلیے آرہے ہیں۔ دوسری طرف وبا کی نئی لہر نے آسٹریلیا اور یورپ کے متعدد ملکوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ امارات اب تک کورونا کی وبا کی نئی لہر سے محفوظ ہے۔ یہاں کی نوے فیصد آباد ی ویکسین یافتہ ہے جبکہ اییسے زمروں کو جو وائرس کا شکار تیزی سے ہوسکتے ہیں انہیں بوسٹر ڈوز بھی دی جا رہی ہے۔ بلومبر گ نے رپورٹ میں کہا کہ ’اکتوبر میں دبئی کے ہوٹل 82 فیصد تک مصروف رہےجو گزشتہ سال کے مقابلےمیں ساٹھ فیصد زیادہ ہیں‘۔ سال رواں کے دوران مکانات کے کرائے 2015 کے مقابلے میں تیزی سے بڑھے ہیں۔ گزشتہ برس کے اگست کے مقابلے میں اس سال مکانات پر حاصل کرنے کا حجم 77 فیصد بڑھا ہے۔ 2019 کے مقابلےمیں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت

Next Post

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ اسپین بھی پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share