عارف چودھری لندن
سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری اشرف وڑائچ اور سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل چودھری اعجاز پرویا نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے بانی اور قائد میاں نواز شریف سے لندن میں خصوصی ملاقات کی جس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئ ملاقات کے بعد میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے چودھری اشرف وڑائچ نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف سے ملاقات بہت حوصلہ افزا رھی میاں صاحب بہت جلد پاکستان ھونگے اور پارٹی انکی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی پاکستان کے موجودہ حالات پر زکر کرتے ھوئے کہا کہ نو مئی کے واقعے کے بعد عوام کو سارا پتہ چل گیا ھے اور عمران خان کی اصلیت کھل کر سامنے آگئ ھے
پاکستان کی عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ھو گئ ھے مسلح افواج کی قربانیاں قابل فخر ہیں شہدا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ھم اور پاکستان کی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ملکی سلامتی کے لئے فوج کا کردار اھم ھے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہماری سیکورٹی فورسنر مصروف عمل ہیں محب وطن عوام شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ھے پاکستان میں ھر مشکل وقت میں افواج پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتی ھے سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چودھری اعجاز پرویا نے سابق وزیر اعظم قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ ھم پاکستان کے اداروں پر حملوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں لندن آنے سے پہلے میں نے استحکام پاکستان ریلی کی قیادت کی پاکستانی افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ھے ھم ان کے ساتھ ہیں