Reg: 12841587     

آسٹریلیا: شادی کی تقریب سے مہمانوں کو لانیوالی بس اُلٹ گئی، 10 افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آسٹریلیا کی ریاست  نیو ساؤتھ ویلز کی ہنٹر ویلی میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کی شب ساڑھے 11 بجے کے بعد پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے بس دُھند کے باعث الٹی ہو تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے مطابق بس ڈرائیور کی عمر 58 برس ہے جسے حادثے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کا بھی اسپتال میں معائنہ کیا جارہا ہے، بس ڈرائیور سے تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کا نتیجہ تو نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ 25 زخمیوں میں سے کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ مذکورہ بس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو لے کر جارہی تھی اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کئی افراد سو رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بگ باس کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی

Next Post

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی

Related Posts

سیرین ائر کا دبئی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائر نے لاہور سے دبئی کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

بیوروچیف دبئی)  حال ہی میں اسلام آباد سے شارجہ کے لئے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرنے…
Read More
Total
0
Share