Reg: 12841587     

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی ۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور کی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے خلاف قرارداد پیش کی۔

9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9 مئی کو تمام حدود پار کردیں، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، ان کے حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، آئین اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد مسترد  کرتے ہوئے کہا  کہ حکومتی قرارداد 9 مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بچانے کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قرارداد تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو مورودِ الزام ٹھہرانے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آسٹریلیا: شادی کی تقریب سے مہمانوں کو لانیوالی بس اُلٹ گئی، 10 افراد ہلاک

Next Post

پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرے گا،گھبرانے کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار کی عوام کو تسلی

Related Posts
Total
0
Share