Reg: 12841587     

کینیڈا میں معمر افراد کی بس سے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی بس میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، جائے حادثہ پر سڑک دوطرفہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بس ہائی وے 5 پر جنوب کی طرف کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 25 افراد سوار تھے، جن میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ کے ذریعے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پولیس اور ایکسائز ٹیم کا سابق وزیر شہرام ترکئی کے گھر چھاپہ

Next Post

امریکا میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر ایک پاکستانی سمیت 8 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Related Posts
Total
0
Share