Reg: 12841587     

امریکا میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر ایک پاکستانی سمیت 8 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پرایک پاکستانی سمیت 8 افراد کوایوارڈ سے نوازا گیا۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد پولیس سروس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیں۔

ظہیر احمد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکےہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا۔

رپورٹ کے مطابق ظہیراحمد کی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے، تازہ رپورٹ میں 24

ممالک کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے کی گئی تین درجہ بندیوں میں نچلے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے تیسرے ٹیئر میں شامل ممالک میں افغانستان، چین، وینزویلا، ترکمانستان، میانمار، بیلاروس، شام، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کینیڈا میں معمر افراد کی بس سے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

Next Post

سمندری طوفان بپر جوائے پاک بھارت سرحدی علاقوں سے ٹکرانا شروع

Related Posts
Total
0
Share