Reg: 12841587     

راچڈیل کی ممتاز ادبی سماجی مزہبی شخصیت عبدالماجد عجمی وفات پا گئے ،گولڈن مسجد راچڈیل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا

راچڈیل رپورٹ( عارف چودھری)

بر طانیہ کے شہر راچڈیل کی ممتاز ادبی سماجی مزہبی شخصیت عبدالماجد عجمی جو دودن پہلے حرکت قلب بند ہونے سے اچانک وفات پا گئے تھے انکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گولڈن مسجد راچڈیل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں بر طانیہ بھر سے ادبی سیاسی کاروباری شخصیات کے علاوہ مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی جن میں حاجی ظفر حسین حاجی عبدالغفار -مولانا محمد افضل مولانا محمد اسماعیل -راسب خان – الطاف مغل طارق عجمی -الطاف مغل مولانا نور محمد-حامد ایاز عجمی-اسد ایاز عجمی -احمد ایاز نجمی -عامر عجمی -شامل تھے

اس موقع پر کاروباری شخصیت اور بھائی طارق عجمی نے کہا کہ ھمارے بھائ کا کہنا تھا کہ وہ مجھے بیٹے کی طرع پیار کرتے تھے وہ خاندان کے لئے قیمتی اثاثہ تھے وہ ھمیشہ ھمارے دلوں میں زندہ رہیں گے کمیونٹی لیڈر حاجی ظفر حسین اور الطاف مغل کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو جوڑنے میں انکا کردار مثالی تھا ایسے لوگ دنیا میں کبھی کبھی آتے ہیں -کاروباری شخصیت حاجی عبدالغفار اور اکاؤٹینٹ راسب خان نے کہا کہ وہ اچھے شاعر کے علاوہ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے -ان سے جب بھی ملاقات ھوتی کمیونٹی کے اندر صلح صفائی کی بات کرتے کمیونٹی میں انکی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا -ممتاز عالم دین مولانا محمد افضل اور مولانا محمد اسماعیل سباھی نے کہا مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے پس پردہ غرباء اور بے سہاروں کی مدد کرتے تھے اور کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے میں انکا کردار نمایاں تھا انکے بیٹے حسن عجمی نے تمامُ مہمانوں کا انکے والد کے تعزیتی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی کمی ہمیں ہمیشہ رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجٹ پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

Next Post

سندھ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں، آج ہی حل ہوجائیگا: وزیر خزانہ

Related Posts

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

راچڈیل (نمائندہ خصوصی) سنیئر مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ جہلم سعید اللہ مدیر نے ماہر قانون دان…
Read More
Total
0
Share