Reg: 12841587     

بھائی کی پسند کی شادی پر اس کی 3 سالیوں اورسالے کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

مقصود الحق کھوکھر بیورو چیف اسلام آباد

راولپنڈی: تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں 4 افراد کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔

عدالت نے سفاک ملزم غلام عباس کو جرم ثابت ہونے پر4بار سزائے موت، 1 بار عمر قید، مجموعی طور پر25سال مزید قید اور 31لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ جب تک مجرم کی موت نا ہوجائے اسے پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے۔

مجرم کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر مجرم کو غصہ تھا۔ اس نے بدلہ لینے کے لیے اپنی بھابھی بینش کی 3 بہنوں اور ایک بھائی کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ مقدمہ28ستمبر2020 کو درج کیا گیا۔ سزا کے بعد مجرم کو کڑے پہرے میں جیل منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا امکان

Next Post

ایک ٹیم پر زیادہ فتوحات؛ پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Related Posts

دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف سے اپنے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں شاندار کامیابی پر دبئی میں کیک کاٹا گیا

دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف…
Read More
Total
0
Share