Reg: 12841587     

صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ  تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  سے17 ستمبر  2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔

صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے،  قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانوی اخبار کے سمندر میں لاپتا آبدوز ٹائٹن سے متعلق انکشافات

Next Post

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: جوروٹ کا پہلا اور بابر اعظم کا پانچواں نمبر

Related Posts
Total
0
Share