Reg: 12841587     

برطانوی اخبار کے سمندر میں لاپتا آبدوز ٹائٹن سے متعلق انکشافات

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانوی اخبار نے سمندر میں لاپتا ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے متعلق انکشاف کیا ہےکہ آبدوز کو آزاد انسپکٹرز سے چیک نہیں کرایا گیا تھا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹائی ٹینک کے قریب لاپتا ہونے والی آبدوز کی کمزور سیفٹی پر ماضی میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبارمرر کے مطابق میرین ٹیکنالوجسٹ سوسائٹی نے ٹائٹن کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے اور کمپنی کے سی ای او کو متنبہ کیا گیا تھاکہ’ٹائٹن’ سانحے سے دو چار ہو سکتا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپوٹ میں بتایا گیا ہےکہ کمپنی کے سابق افسر نے بھی سنگین سیفٹی خامیوں پرتوجہ دلائی تھی، افسر نے انتہائی گہرائی میں ٹائٹن کو مسافروں کے لیے شدید خطرے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اخبار میں مزید انکشاف کیا گیا کہ  واضح نہیں ہوسکا اوشین گیٹ کے سی ای او نے ٹائٹن پر خدشات والے خط کا جواب دیا تھا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

12 کلو کا سموسہ آدھے گھنٹے میں کھائیں اور ڈھائی لاکھ انعام پائیں

Next Post

صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

Related Posts
Total
0
Share