Reg: 12841587     

نواز شریف کو کن طبی مسائل کا سامنا ہے؟ برطانوی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ جاری

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔

رائل برومپٹن اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس کے لیے مسلم لیگ ن نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد میں صرف بل دینے والوں کو ہی بجلی ملے گی: آئیسکو کا اعلان

Next Post

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے: مریم نواز

Related Posts
Total
0
Share