Reg: 12841587     

بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی گرفتاری کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سےگرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائےگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنےکی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم

Next Post

پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

Related Posts
Total
0
Share