Reg: 12841587     

کامران سہیل اور ان کی ٹیم نے کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں روچڈیل کے مقامی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا

لندن(عارف چوہدری)

برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریٹ برطانیہ کامران سہیل چوہدری اور ان کی ٹیم نے کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں روچڈیل کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ بین المذاہب اور ثقافتی برادری نے شرکت کی۔ حوصلہ افزائی پر نوازا گیا۔ فادر فلک شیر، عرفان ضیاء چوہدری، کرن- عاطف چوہدری- الیاس مسیح سہوترا- شہزاد نسیم- ڈیرل ایڈون- پال جانسن، شازیہ، مسز پرویز، ماہا اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رنگا رنگ تقریب کی میزبانی کرن اور کرسٹوفر نے چار چاند میں شاندار طریقے سے کی۔ ماحول کو مزید رنگین بنانے کے لیے کرسمس کے گانے بجائے گئے اور تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع خصوصی کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر فادر فلک شیر نے کہا کہ برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری نے شرکت کرکے تہوار کی خوشیاں منائیں۔ عرفان ضیاء چوہدری نے کہا کہ مسیحی برادری نے مختلف مکاتب فکر اور ثقافت کے لوگوں کو اکٹھا کیا۔ برطانیہ میں رہنے والی مسیحی برادری کو اپنی شناخت دوسری کمیونٹیز کے ساتھ کرنی چاہیے۔

تقریب کے میزبان چوہدری کامران سہیل نے کہا کہ آج ہم نے پاکستانیوں کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں کو تقریب میں مدعو کرنے کی کوشش کی۔ مزید کہا گیا کہ یہ ایوارڈ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کرسچن کمیونٹی اور دیگر افراد کو دیا گیا جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا – نجوون کرن نے کہا کہ پاکستانی نرسوں نے بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ مل کر تقریب کا لطف اٹھایا –

پال جانسن نے کہا کمیونٹی کے لیے جن لوگوں نے کمیونٹی کی خدمت میں نمایاں کارکردگی دکھائ انکی کارکردگی کے صلہ میں ایوارڈ سے نوازنا اچھا اقدام ہے ہم نے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے کیونکہ یہ ہمارا مستقبل ہیں ۔ ماحا نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے جس سے ایک دوسرے سے ملکر باہمی تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے ۔ شازیہ اور مسز پرویز نے کہا ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے تقریب کا انعقاد اچھی کاوش الیاس مسیح اور دوسروں نے کہا کہ برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی بر طانیہ کامیاب پروگرام کرانے پر مبارک باد کی مستحق ہے ۔  

برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے روح رواں چودھری کامران سہیل نے بین المذاہب و ثقافت کمیونٹیز کے افراد کو کرسمس  تہوار کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کر کے اکٹھا کرنا باہمی اتحادواتفاق کا مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے اثرات، پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

Next Post

کاروباری، سماجی اور مذہبی شخصیت شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلامک یورپین سینٹر اولڈہم میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

Related Posts
Total
0
Share