Reg: 12841587     

پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اور دوسرا مرحلہ 2 جولائی سے شروع ہوگا۔

پی آئی اے کے مطابق کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا جس میں کل 268  پروازوں کے ذریعے61467 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔

پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں کے ذریعے تقریباً 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا۔

پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں جب کہ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے بھی عازمین حج نے براستہ کراچی جدہ کا سفر کیا۔

پی آئی اے کے مطابق پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں، حج آپریشن میں بروقت روانگی کے اعلیٰ تناسب پر سی ای او پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی۔

 پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی گرفتاری کا فیصلہ

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 38 الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کر دیا

سعودی عرب (بیورورپورٹ) اسو موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج ہم…
Read More
Total
0
Share