عارف چودھری
وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر غیر معمولی ہے، چین، سعودیہ اور قطر بھی مدد کر رھے ہیں
وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات میں ان سے 27 مئی کو ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کا بھی ذکرکیا جب کہ شہباز شریف نے ساتھ ہی معاشی استحکام اوربہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔