(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے معاملات میں مطلوب ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران انسداد دہشتگردی پولیس کو مطلوب دہشتگرد کے ملک سے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم احسان الحق کا نام ایف آئی اے امیگریشن کے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم خیبر پختونخواہ پولیس کے انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کو مطلوب ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے پی کی جانب سے گرفتار ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں بھی شامل اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق صوابی سے ہے جسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔