Reg: 12841587     

موسم گرما: ملک میں بجلی کی قلت، شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کے باعث بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی  جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس520 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے، رائیونڈ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 1225 میگاواٹ ہے جب کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3270 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاور سسٹم اوور لوڈہونے سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرپہنچ گئی، وزارت توانائی اور ڈسکوز کے سسٹم بہتری کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو میں ٹرانسفارمرز ہیں، میٹر اور نہ ہی کیبلز موجود ہیں جس وجہ سے صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان: نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، رپورٹ

Next Post

سندھ کی شوگر ملز کو کوٹے سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت

Related Posts

ہائی کمیشن برائے پاکستان، لندن اور برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر میں اس کے ذیلی مشنز پیر 29 اگست 2022 کو سمر بینک ہالیڈے کے موقع پر بند رہیں گے۔

لندن (عارف چودھری) کمیونٹی کے اراکین، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قونصلر مدد کے خواہاں ہیں، ان…
Read More
Total
0
Share