Reg: 12841587     

سندھ کی شوگر ملز کو کوٹے سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ کی شوگر ملز کو کوٹے سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 60 روز کے اندر اندر چینی برآمد کرسکیں گے جس کی مدت کا آغاز 12 جون سے ہوگا، اجلاس میں ای سی سی نے سندھ کی شوگر ملز کو کوٹے سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دی۔

ای سی سی کے مطابق وزارت ریلوے کےلیے 2.5 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور دی گئی ہے جو ریلوے کے عملے کی تنخواہوں اور پینشن پر خرچ کی جائے گی۔

ای سی سی کے مطابق خزانہ ڈویژن کےلیے 250 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری کی گئی ہے، یہ رقم صوبوں کے موجودہ اضافی اخراجات اور مستقبل کی ضروریات کےلیے ہے۔

ای سی سی کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کےلیے 3 ارب 80 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے جب کہ 16 مختلف ترقیاتی اسکیموں کےلیے  ایک ارب 20 کروڑ کی گرانٹ اور ریکوڈک منصوبے کے لیے وزارت توانائی کو ایل ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موسم گرما: ملک میں بجلی کی قلت، شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہوگیا

Next Post

مردان میں ایک روز میں ہیٹ اسٹروک سے18 اموات

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور…
Read More
Total
0
Share