Reg: 12841587     

ماں 16 ماہ کی بچی کو گھر پر اکیلا چھوڑکر چھٹیوں پر چلی گئی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ریاست اوہایو میں ایک ماں اپنی 16 ماہ کی بچی کو دس دن کے لیے گھر  پر  اکیلا چھوڑ  کر  چھٹیوں پر  چلی گئی تاہم واپسی تک بچی کی موت ہوچکی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو  پر اپنی بیٹی  جیلن کی موت کا الزام عائد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، 16 جون کو  بچی گھر پر مردہ پائی گئی، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے۔

16 جون کو ملزمہ نے اپنےگھر  پہنچتے ہی ریسکیو کے نمبر پر فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بے سدھ پڑی تھی اور پانی کی کمی کا شکار تھی، بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔

ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کرسٹل نے اپنی نومولود کو گھر پر تنہا چھوڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ یہ کرچکی ہے لیکن اتنے لمبے عرصے کے لیے اس نے پہلی بار بچی کو اکیلا چھوڑا تھا۔

پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اسے کہتے رہتے تھے کہ اسے اکیلا نہ چھوڑو، نہ صرف میں بلکہ مزید خواتین بھی اسے منع کیا کرتی تھیں لیکن وہ اسے ہمیشہ اکیلا چھوڑ کر چلی جایا کرتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آپ کی تنخواہ سےکتنا ٹیکس کٹےگا؟ انکم ٹیکس کیلکولیٹر سے جانیے

Next Post

مناسک حج کا آغاز، عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

Related Posts
Total
0
Share