Reg: 12841587     

کینیڈا اور برطانیہ نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر دیں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

یوکرائن پر حملے کو جواز بنا کر کینیڈا اور برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیٹو پارٹنر سے گفتگو کے دوران روس کے صدر اور وزیر خارجہ کے اثاثے منجمد کرنےکا کہا تھا۔

یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ لاوروف کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیوٹن اور لاوروف کا نام فہرست میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے یوکرائن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا بھی روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیاں لگائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاک آسٹریلیا سیریز: کرکٹرز کے فٹنس مسائل سے مینجمنٹ پریشان

Next Post

یورپی یونین نے روسی صدراور وزیرخارجہ کے اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کرلیا

Related Posts
Total
0
Share