Reg: 12841587     

آئی ایم ایف پی ٹی آئی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سمجھتا ہے: مزمل اسلم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے رکن  مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سمجھتا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا چاہتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت سے متعلق بہت پریشان ہے، آئی ایم ایف کا مؤقف تھا کہ 9 ماہ کا معاہدہ اس لیے کیا کہ حکومت الیکشن کی وجہ سے زیادہ اخراجات نہ کر دے۔

مزمل اسلم نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سمجھتا ہے ، اس لیے پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا چاہتا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔

آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا۔

آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2.6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں موصول ہوسکتی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برہان وانی کی شہادت کو 7 برس مکمل، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Next Post

ایف بی آر کے مختلف آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مقرر

Related Posts
Total
0
Share