Reg: 12841587     

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے حج کیا؟ سعودی ادارہ شماریات نے بتادیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سعودی ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ  کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے   18 لاکھ 45 ہزار 45 مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح دس بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی،کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ  توڑ سکتی ہے۔

کچھ روز قبل سعودی وزارت حج وعمرہ کے عہدیدار  نے پیشگوئی کی تھی کہ اگر چیزیں منصوبے کے مطابق رہیں تو رواں برس ہم تاریخ کا سب سے بڑ ا حج دیکھیں گے، سعودی وزارت حج وعمرہ کے اہلکار  نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ رواں برس عازمین حج کی تعداد 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ سے قبل دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کوروناوبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی تاہم کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

Next Post

پاکستان ایتھلیٹکس کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہوگی: ایتھلیٹ عمر سعید

Related Posts

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ…
Read More
Total
0
Share