(بیورو چیف چوہدری عدنان واہلہ)
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی کے سدباب کیلئے ہفتہ ڈینگی منایا جائے گا، 28اگست تک جاری رہنے والی مہم کے دوران تمام سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں آج ڈینگی آگاہی سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش گاہوں میں اضافہ ہوا ہے اور ڈینگی فیور نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھاناشروع کردیا ہے اور ڈینگی کے مثبت سائیٹ کی سخت نگرانی کہ جارہی ہے ۔
تاہم شہریوں کے عملی تعاون کے بغیر ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ممکن نہیں شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھروں, دفاتر اور اردگرد ماحول کو خشک رکھیں تاکہ مچھروں کو افزائش کا موقع نہ مل سکے اور پورے بازوں کو کپڑے زیب تن کریں اور خود کو مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھیں۔