جوزفین کرسٹینا
سپین کے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری زیشان باغانوالہ کے نئے کوندس سٹور کا افتتاح بدست ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ مسلم لیگ ن چوہدری امانت حسین مہر اور ٹریڈ صدر سپین چوہدری شعیب ورک ہوا۔اس افتتاحی تقریب میں میاں ندیم فرانس اور چوہدری نسیم اکرم وڑائچ برطانیہ کی خصوصی شرکت کے علاوہ چوہدری صفدر وڑائچ ، راجو الیگزینڈر ، سعید حیدری، سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔سعید حیدری نے کاروبار کی ترقی کے لیے دعا کروائی۔جبکہ چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری شعیب ورک نے چوہدری اشفاق باغانوالہ کو نئے کندس سٹور کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے رزق میں برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چوہدری اشفاق باغانوالہ نے تمام احباب کو مٹھائی پیش کی اور کندس سٹور کا وزٹ کروایا۔اس موقع پر چوہدری امانت حسین مہر نے کہا چوہدری اشفاق جیسے باہمت نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں جو وطن عزیز کی معشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔۔چوہدری شعیب ورک نے کہا ہمیں چوہدری اشفاق جیسے کامیاب بزنس مین پر فخر ہے۔جبکہ دیگر احباب نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی