عارف چوہدری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل -ملک عرفان خلیل -ملک رضوان خلیل ملک عثمان خلیل کے والد محترم ملک خلیل احمد کی رسم قل پر وکٹوریہ سینٹرل مسجد مانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ کاروباری شخصیات انیل مسرت صاحبزادہ جہانگیر – چودھری ہارون افضل کھٹانہ -ناصر میر -محمد اسحاق عزیز -شہریار خا ں -چودھری اعظم خان -چودھری اسلم – سید خالد عباس- ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیگٹیو زاھد اقبال -اقبال صدیقی -چودھری نصیر ساہیوالی ڈاکٹر حامد خان -پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ – قانون دان اظہر صدیق و دیگر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت۔ انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے روح رواں قاری جاوید اقبال نے صدارت کی اس موقع پر پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے سابق ایڈوائزر صاحبزادہ جہانگیر خان عرف چیکو نے کہا کہ مرحوم ملک خلیل احمد کی کمیونٹی کے لئے بے پناہ خدمات تھیں
کمیونٹی میں انکے اچھے کاموں کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں جگہ دے ھم غم و دکھ کی اس گھڑی میں ملک عمران خلیل اور انکی فیملی کے ساتھ ہیں اللہ انکو صبر دے بر طانیہ کے پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت نے کہا کہ مرحومُ ملک خلیل احمد ہر دلعزیز شخصیت تھے پس پردہ غربا ء اور بے سہاروں کی مدد کرتے تھے کمیونٹی اکٹھا رکھنے میں انکا اہم کردار تھا پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر نا صر میر کاروباری و مزہبی شخصیت محمد اسحاق عزیز اٹلی میں حکومت پاکستان کے انوسٹمنٹ ایڈوائزر شہر یار خان کا کہنا تھا کہ ملک خلیل احمد سماجی شخصیت کے ساتھ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے امید ھے ملک عمران خلیل انکے نقش قدم پر چل کر کمیونٹی کی مزید خدمت کریں گے اس موقع پر پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل کا کہنا تھا کہ میرے والد محترم خاندان کے لئے قیمتی اثاثہ تھے وہ ھمارے دلوں میں ھمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے آج اپنے والد محترم کی رسم قل میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ بھی کیا قاری محمد جاوید اختر اور دوسروں نے منقبت پڑہ کر محفل کا سماں باندھ دیا -ملک خلیل احمد کی مغفرت -امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے برطانیہ اور پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا شاہ جہاں مدنی نے خصوصی دعا کروائی۔